Wahabiyo’n Ko Challenge!

Maslake Ala-Hazrat Zindabad!

عقل کے مارے وہابیوں نے امام اہلسنت کے چیلنج کو قبول نہیں کیا!

ماہ ربیع الاول شریف 1337 ہجری امرتسر کے غیرمقلدوں نے ایک پرچہ شائع کیا جس میں مسلمانوں سے مجلس میلاد شریف کا ثبوت مانگا اور اس پر 10 روپیے انعام دینے کا اعلان کیا جسے بعد میں بڑھا کر 100 روپیے کردیا۔ (خیال رہے کہ اس زمانے میں سو روپیہ بہت اہمیت رکھتا تھا)
یہ پرچہ امرتسر کے رہنے والے غلام محمد نے حضور سیدنا اعلیٰ حضرت کی خدمت میں بھیجا۔ اس پرچے کا مضمون اور سیدنا اعلیٰ حضرت کا جواب (چیلنج) بغور پڑھیے جس میں سیدنا اعلیٰ حضرت نے وہابیوں کیلئے 200 روپیے انعام رکھا۔
105 برس ہوگئے مگر وہابیوں نے آج تک نہ اس کا جواب دیا نہ انعام حاصل کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منجانب: انجمن اہلِ حدیث امرتسر
ثبوتِ مولود شریف پر سو روپیہ انعام

آج کل جس رسمِ مولود کا رواج ہے، ہمارے علم میں یہ بے ثبوت بات ہے، اس کے ثبوت دینے پر انجمن ہذا کی طرف سے یکم ربیع الاول کو ایک اشتہار انعامی دس روپیہ شائع ہوچکا ہے مگر میاں فیروز الدین صاحب، سودا گر آنریری مجسٹریٹ فرماتے ہیں کہ یہ انعام کم ہے، اس مسئلہ کا فیصلہ ہونا ضروری ہے۔ اس لیے میاں صاحب موصوف مروجہ مولود کا ثبوت قرآن یا حدیث یا فقہ میں سے دینے والے کو ایک صد (100) روپیہ انعام دینے کا اعلان کرنے کی ہم کو اجازت دیتے ہیں۔ امید ہے حامیانِ مولود شریف ضرور توجہ کرکے انعامِ مرقومہ کے علاوہ ثواب دارین بھی حاصل کریں گے۔
نوٹ: واضح رہے کہ ایچ پیچ کا کام نہیں، صرف حوالہ کتاب مع عبارت شائع کردینا کافی ہے جس میں لکھا ہو کہ ربیع الاول کے مہینہ میں مجلس مولود کیا کرو مجلسِ مولود کرنا ثواب ہے، ہماری طرف سے اجازت ہے کہ امامانِ دین میں سے کسی ایک امام کا قول دکھادیں جو کسی مستند کتاب میں ہو، اگر اتنا بھی ثبوت نہیں تو پھر ایسی بے ثبوت بات کو چھوڑ نے میں ذرا دیر نہ کریں ورنہ خدا کے سامنے جواب دہی ہوگی۔

والسلام خاکسار محمد ابراہیم شال مرچنٹ نائب سیکریٹری انجمن اہلِ حدیث امرتسر 13 دسمبر


اب اس پر سیدنا اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کا جواب دیکھیے۔ سبحان اللہ!

الجواب:
وہابیہ کو دوسو 200 روپے انعام!

حامداً ومصلیا ومسلما

(1) اللہ تعالٰی فرماتا ہے:
وامّابنعمۃ ربّک فحدّث
اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔
(القران الکریم ۹۳/ ۱۱ )

اگر وہابیہ ثبوت دے دیں کہ رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی ولادت نعمت نہیں یا مجلس میلاد مبارک اس نعمت کا چرچا نہیں تو 40 روپے انعام

(2) اللہ تعالٰی فرماتا ہے:
وذکرھم بایّام ﷲ
اور انہیں اللہ کے دن یاد دلاؤ۔
(القرآن الکریم ۱۴/ ۵ )

اگر وہابیہ ثبوت دے دیں کہ رسول ﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی ولادت کا دن ﷲ کے عظمت والے دنوں میں نہیں یا مجلسِ میلاد اُس دن کا یاد دلانا نہیں تو 40 روپے انعام

(3) ﷲ تعالٰی فرماتا ہے:
قل بفضل ﷲ وبرحمتہ فبذلک فلیفرحوا
تم فرمادو کہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت ہی پر لازم ہے کہ خوشیاں مناؤ۔
(القرآن الکریم۱۰/ ۵۸)

اگر وہابیہ ثبوت دیں کہ رسول ﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کی ولادت اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہیں یا مجلسِ میلاد اس فضل و رحمت کی خوشی نہیں تو 40 روپے انعام

(4) ﷲ تعالٰی فرماتا ہے:
ومااٰتکم الرسول فخذوہ وما نھٰکم عنہ فانتھوا
جو رسول تمہیں دے وہ لو اور جس سے وہ منع کریں اس سے باز رہو.
(القرآن الکریم ۵۹/۷)

اگر وہابیہ ثبوت دیں کہ قرآن مجید یا حدیث شریف میں کہیں مجلس میلاد مبارک کو منع فرمایا ہے تو 40 روپے انعام

ضروری اطلاع: واضح رہے کہ ایچ پیچ کا کام نہیں، صرف وہ آیت یا مع حوالہ کتاب وصحیح اسناد وہ حدیث شائع کردینا کافی ہے جس میں لکھا ہے کہ ربیع الاول کے مہینے میں مجلس میلاد نہ کیا کرو، مجلس میلاد کرنا عذاب ہے بلکہ ہماری طرف سے اجازت ہے کہ چاروں اماموں یا صحاح ستّہ کے چھ مصنفوں میں سے کسی ایک امام ہی کا قول مذکور دکھا دیں جو کسی مستند کتاب میں ہو۔ اگر منع کا اتنا ثبوت بھی نہیں تو پھر ایسے بے ثبوت منع کو چھوڑنے میں ذرا دیر نہ کریں ورنہ خدا کے سامنے جواب دہی ہوگی۔

(5) اہلحدیث کی کانفرنس اور اس میں سیکریٹری وغیرہ مقرر کرنا اور بننا اور اس کے بڑے سالانہ جلسے اور ان کی ہیئت کذائی اور اہلحدیث کا اخبار چھاپنا اور اس کی پیشگی قیمت لینا اور  ردِ اَئمہ میں کتابیں چھاپنا اور ہیئت مروجہ پر مدرسے بنانا اور ان میں تنخواہ دار مدرسین رکھنا، سہ ماہی، ششماہی، سالانہ امتحان ہونا، ان میں پاس کے نمبر ٹھہرانا، کسی مسئلہ کا ثبوت مانگنے پر اشتہار چھاپنا، اس پر درس کا نصاب معین کرنا، انعام ٹھہرانا، ان سب باتوں کا اگر وہابیہ رسول ﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم یا صحابہ، تابعین یا چار امام یاچھ مصنف صحاح سے ثبوت دے دیں تو 40 روپیہ انعام، اور ثبوت نہ دے سکیں، تو پھر ایسی بے ثبوت باتوں کے چھوڑنے میں ذرا دیر نہ کریں ورنہ خدا کے سامنے جواب دہی ہوگی۔ والسلام علٰی من اتبع الہدٰی


نیچے کِلک کیجیے اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ثبوت میں شاندار تقاریر اور نعت پاک سنیے۔ ٹریک نمبر 19 اور 20 میں مولانا محمد شفیع اوکاڑوی رحمۃ اللہ کا بیان بھی ضرور سنیے:

Click Here

فتاویٰ تاج الشریعہ، فتاویٰ رضویہ مترجم اور دیگر اہم کتابیں رعایتی ہدیے میں گھر بیٹھے حاصل کرنے کیلئے نیچے کِلک کیجیے:

Click Here

Don`t copy text!