شیعوں کا مذہبی پیشوا امام خمینی کیا تھا؟

Maslake Ala-Hazrat Zindabad!

نوٹ: تمام اقتباسات علامہ بدرالقادری مصباحی کی کتاب “اسلام اور خمینی مذہب” سے لئے گئے ہیں۔ مکمل کتاب PDF میں حاصل کرنے کیلئے آخر میں دیے گئے بٹن پر کلک کرکے ہمارے ٹیلی گرام چینل میں شامل ہوجائیں۔

(امام خمینی) امت مسلمہ کے متفقہ عقائد کے خلاف خود بھی مخصوص شیعی نظریۂ امامت کے نہ صرف ماننے والے بلکہ اس کے سرگرم مبلغ ہیں۔ ص ۹۹
—————————-
امام خمینی صاحب کے دم قدم سے شیعیت آج بہت ترقی پر ہے۔ شیعیوں کے متعدد فرقوں میں سے خمینی صاحب کا تعلق اثنا عشری گروہ سے ہے اور یہی گروہ آج شیعوں میں غالب اکثریت رکھتا ہے۔ ۱۲۱
—————————-
صرف امام خمینی نہیں، پورے فرقۂ شیعہ نے اکابر صحابۂ کرام اور صحابیاتِ عظام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی اہانت میں دفتر کے دفتر سیاہ کیے ہیں۔ ۱۳۸
—————————-
دنیا کے بھولے بھالے مسلمان تو یہ سمجھتے ہیں کہ خمینی مسلمانوں کا نجات دہندہ ہے اور یہاں حالت یہ ہے کہ مرتے مرتے بھی آں جناب کی زبان اور قلم صحابہ پر لعنت و ملامت اور سبّ و شتم میں مصروف ہے۔ ۱۵۶
—————————-
یہ وہی خمینی صاحب ہیں جنھوں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے سے بہت پہلے اپنے مذہب شیعیت کے بارے میں کم و بیش ۳۰۰ کتابیں لکھی ہیں۔ ۱۵۹
—————————-
جناب خمینی کو اپنے غالی شیعہ ہونے پر فخر ہے۔ ۱۶۳
—————————-
قرونِ اولیٰ ہی سے جو فرقہ امت اسلامیہ سے کٹ کر جدا ہو چکا ہے، منصوصات قرآنیہ کے خلاف اپنے عقائد بنا کر رب ذوالجلال، اس کے مقدس پیغمبروں، صحابہ و اہلبیت، مسلمانوں اور ملائکہ کی لعنتوں کا مستحق ہوچکا ہے، خمینی صاحب کا تعلق اسی رافضی فرقہ سے ہے۔ ۱۶۳
—————————-
روافض حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی ذات کو خاص طور سے نشانۂ طعن بناتے ہیں اور ان پر معاذاللہ لعنت بھیجنا ان کے دین کا لازمی حصہ ہے۔ جناب خمینی صاحب بھی انھیں میں سے ایک ہیں بلکہ ان کے امام و مقتدا ہیں۔ ۲۰۹
—————————-
ایران میں محض شیعی کے بجائے خمینی شیعیت کی حکومت ہے۔۔۔۔ آپ کہیں گے یہ خمینی شیعیت کیا عام رفض و شیعیت سے کوئی الگ قسم ہے؟۔۔۔۔۔۔ جی ہاں! جناب خمینی صاحب جس شیعیت کے علمبردار ہیں، یہ عام شیعیت سے بدترین اور تباہ کن ہے۔ ۳۴۹
—————————-
خمینی صاحب عقائد کے لحاظ سے شیعوں کے فرقہ اثنا عشریہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ امامت و خلافت کے سلسلہ میں ان کے کل کے کل عقائد اپنے فرقہ سے مختلف نہیں۔ اپنی کتاب “الحکومت الاسلامیہ” میں بھی انھوں نے اپنا مسلک چھپایا نہیں ہے بلکہ واضح کردیا ہے۔ اسی لئے انھوں نے لکھ دیا ہے کہ ہم ولایت (امامت) پر اعتقاد رکھتے ہیں اور ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ضروری تھا کہ وہ اپنے بعد کیلئے خلیفہ کا تقرر کریں اور آپ نے ایسا کیا۔ ۳۵۰
—————————-
ام المؤمنین کی دلخراش اہانت: جناب خمینی صاحب اپنے اکابرین شیعہ میں ملا باقر مجلسی کے بہت شیفتہ ہیں اور (اپنی کتاب) کشف الاسرار میں شیعوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کی کتابین پڑھا کریں۔ اسی مجلسی نے اپنی کتاب حق الیقین صفحہ ۳۶۷ پر بدترین بات لکھی ہے (جس کی نسبت معاذاللہ) امام باقر رضی اللہ عنہ کی طرف ہے۔ ترجمہ “جب امامِ غائب ظاہر ہونگے تو عائشہ کو زندہ کریں گے، ان پر حد لگائیں گے اور فاطمہ کا انتقام لیں گے۔” العیاذ باللہ! یہ ہے خمینی اور رافضیوں کا عقیدہ ام المؤمنین صدیقۂ صدیق اکبرسیدہ طاہرہ عائشہ زوجۃ النبی رضی اللہ عنہا کے بارے میں۔

علامہ بدرالقادری مصباحی صاحب  کی مکمل کتاب اسلام اور خمینی مذہب PDF کی صورت میں ان شاء اللہ تعالیٰ ہمارے ٹیلی گرام چینل میں کچھ ہی دنوں میں بھیجی جائے گی۔ آپ نیچے کلک کیجیے اور ٹیلی گرام میں جا کر ہمارا چینل جوائن کرلیجیے۔

[wptelegram-join-channel link=”https://t.me/mySunni” text=”Join @mySunni on Telegram”]


    Don`t copy text!